Social

Flying Horse seen in Makkah during rain - Azaaditv.blogspot.com

Flying Horse seen in Makkah during rain مکہ المکرمہ:شہرِمقدس سے منسوب ایک ویڈیو جس میں ایک گھوڑا فضاؤں میں اڑتا نظر آرہا ہے آج کل بے پناہ... thumbnail 1 summary
Flying Horse seen in Makkah during rain

مکہ المکرمہ:شہرِمقدس سے منسوب ایک ویڈیو جس میں ایک گھوڑا فضاؤں میں اڑتا نظر آرہا ہے آج کل بے پناہ مقبول
ہورہی ہے لیکن اب اس گھوڑے کی حقیقت منظرِعام پرآگئی ہے۔
چند یوم قبل جب مکہ میں تیز ہوائیں چل رہی تھیں اور آسمان پر بجلی کڑک رہی تھی تود یکھنے والے اس وقت دم بخود رہ گئے جب چمکدار سیارہ رنگ والا ایک گھوڑا آسمان پر اُڑتا نظرآیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ عموماً اس قسم کے نظاروں کی خبریں تو ضرور موصول ہوتی ہیں مگر کوئی ثبوت سامنے نہیں آتا لیکن اس منظر کو معتدد لوگوں نے موبائل فون کیمروں سے ریکارڈ بھی کیا،جبکہ اس حیرت انگیز منظر کو دیکھنے والے بے اختیار سبحان اللہ اور اللہ اکبر پکارتے رہے۔
ذرائع کے مطابق یہ مناظر مکہ مکرمہ کے نہیں بلکہ جدہ کے ہیں جہاں بچوں کے کھلونوں کی دکان کے باہر گھوڑے کی شکل والاگیس کا غبارہ بندھا ہوا تھا۔ جس دن طوفان آیا تو تیز ہواؤں کے سبب ڈوری جس سے گھوڑے نما غبارے کو باندھا گیا تھا ٹوٹ گئی اور گھوڑا ہیلئم گیس کے سبب ہواؤں میں منڈلانے لگا اور جب بادلوں کے سبب اندھیرا چھا گیا تو بجلی کی چمک میں یہ گھوڑا ایک چمکدار سیا ہ گھوڑے کی سی شبیہہ پیش کرنے لگا
یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر بے پناہ مقبولیت اختیار کر رہی تھیاگرچہ موسم کی خرابی کی وجہ سے اس کے 
مناظر بہت واضح نہیں ہیں لیکن محو پرواز گھوڑے کو بخوبی دیکھا جا سکتاہے۔




Không có nhận xét nào

Đăng nhận xét

Sponsor